Watermelon

تربوز

گرمیوں کے موسم میں تربوز کسی نعمت سے  کم نہیں یہ گرمی کی شدت کو کم اور جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ تربوز نہ صرف جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے بلکہ یہ ہماری جلدکو نرم اور صاف کرتا ہے۔ چہرے کو تروتازہ رکھتا ہے ، چہرے سے داغ دھبے ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ چکنائی سے بالکل پاک ، وٹامن، فائبر اور سوڈیم سے مالا مال ہوتا ہے۔

تربوز پیشاب آور ہوتا ہے، یرقان کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ یہ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے ۔ یہ قبض کشا ہے ، گردے کی گرمی دور کرتا ہے ۔دل کو راحت اور تسکین دیتا ہے ۔ پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔ بھوک بڑھاتا ہے۔  

تربوز کھانے سے پہلے اس بات کا ضرور خیال رکھنا چاہیے کہ اس کو کھانا کھانے کے فورا بعد یا کھانا کھانے سے فورا پہلے نہیں کھانا چاہیے کیونکہ یہ کھانا کھانے سے پہلے یا بعد میں تربوز کھانے سے خرابی پیدا ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بدہضمی اور دست کی شکایت ہو سکتی ہے اس لیے تربوز کو ہمیشہ کھانا کھانے سے 2-3 گھنٹے پہلے یا بعد میں کھا نا چاہیے۔

تربوز نہ صرف خود فائدہ مند ہے بلکہ اس کا چھلکا اور بیچ بھی بہت کارآمد ہوتے ہیں۔ تربوز کے چھلکے میں فائبر کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ ہماری جلد کی لیے بہت فائدہ مند ہے۔ تربوز کے چھلکے کو باریک پیس کر اس میں تھوڑا سا آٹا ملا کر جلد پر لگانے سے جلد میں نرمی اور چمک پیدا ہوتی ہے۔ جلد کی خوبصورتی کے لیے یہ ایک بہترین لوشن ہے ۔